استعداد کار بڑھانے کیلئے یونیورسٹی آف یوٹاہ اور پاکستانی جامعات میں معاہدہ

Nov 01, 2024

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ+خبر نگار) ہائر ایجوکیشن کمشن (ایچ ای سی) پاکستان اور یونیورسٹی آف یوٹاہ کے درمیان پاکستان کی سرکاری جامعات میں استعداد کار بڑھانے کی مختلف سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے معاہدہ کیا گیا، یہ اقدام امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(یو ایس ایڈ) کے ذریعے ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (HESSA) کی معاونت سے طے پایا، جس کا مقصد اساتذہ کی ترقی، حکمت عملی کی منصوبہ بندی، پالیسی اصلاحات اور ادارہ جاتی گورننس کو بہتر بنانا ہے۔

مزیدخبریں