فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں مشتعل ملزموں نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا‘ دوہرے قتل کی واردات پر علاقہ سوگوار ہو گیا‘تھانہ کر کے 593 گ ب میں کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازعہ پر شروع ہونیوالے جھگڑے کے دوران صدی احمد وغیرہ ملزموں نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائی خادم اور عاشق کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے‘ سی پی او فیصل آباد نے دوہرے قتل کا نوٹس لیتے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔