میانوالی( نمائندہ نواے وقت+نامہ نگار) پپلاں بائی پاس کلور کوٹ روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل‘ ہرنولی کے رہائشی احمد خان قوم اعوان سکنہ ہرنولی ہمراہ حسنین ٹریکٹر ٹرالی پر اینٹیں لے کر آرہے تھے کہ موٹر سائیکل پر دو افراد مسلح اسلحہ آتشیں پیچھے سے آئے اور سیدھی فائرنگ کر دی فائرنگ سے احمد خان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ حسنین محمد رمضان کو میانوالی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ڈاکٹرز نے حسنین کو راولپنڈی ریفر کر دیا۔ حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا وجہ عناد سابقہ مخالفت بیان کی جاتی ہے ۔