سمبڑیال (نمائندہ نوائے وقت) مبینہ طورپر زہر ملا مشروب پلانے سے شادی شدہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوی ثمینہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیل، جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے میرے خاوند غلام مصطفی نے تھانہ سمبڑیال کے موضع پسیہ کے رہائشی محمد اقبال سے دو کروڑ روپے لینے تھے، وہ حسب وعدہ پیسے لینے کے لیے ہمراہ مبارک علی اور نوید گاڑی پر ان کے گائوں گئے، مبارک علی اور نوید گاڑی میں بیٹھے رہے اور غلام مصطفی ملزم کے گھر چلا گیا، جہاں پر انہوں نے مشروب پیش کیا جس میں مبینہ طورپر زہر ملا ہوا تھا، مشروب پینے سے غلام مصطفی تڑپنے لگا، مدعیہ کے مطابق مقتول نے مبارک علی اور نوید کو بتلایا کہ ملزم محمد اقبال نے مجھے زہر دے دیا ہے۔ پولیس نے ثمینہ بی بی کی درخواست پر ایک ملزم محمد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سمبڑیال: 2کروڑ روپے لینے کیلئے جانے والے کو زہریلا مشروب پلا کر جان لے لی
Nov 01, 2024