راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت بے حس ہوچکی ہے۔ اس سب کا اسے حساب دینا پڑے گا۔ انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے وہ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سارے لوگ اپنے اپنے حلقوں سے ووٹ لے کر منتخب ہوکر آئے ہیں، ہمارے ساتھ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اپوزیشن لیڈرز موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی ختم ہونے کے بعد اپنے لیڈر سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے سیاسی بات نہیں کریں گے، عوام کو بحران سے صرف ایک ہی لیڈر نکال سکتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی ہے۔