پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کو21 نومبر تک گرفتار نہ کر نے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خاں نے راجہ بشارت کی مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو14 روز کے اندر دوبارہ جواب جمع کرنے کا حکم دیا جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی۔وکیل اے این ایف نے کہا کہ درخواست گزار اے این ایف کو کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں ہے۔ جسٹس شکیل احمد نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ مانگی تھی اس کا کیا بنا؟ جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پورے پاکستان سے تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں تھوڑا وقت دیا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ کا راجہ بشارت کو21 نومبر تک گرفتار نہ کر نے کا حکم
Nov 01, 2024