26 ویں آئینی ترمیم صوبائی اسمبلی سے منظور نہیں کرائیںگے: وزیر قانون خیبر پی کے 

Nov 01, 2024

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم صوبائی اسمبلی سے منظور نہیں کروائیں گے اور اس کی مخالفت میں ووٹ دیں گے۔ جب وفاق میں ہماری حکومت آئے گی تو اس ترمیم کو ختم کریں گے اور ہم ایسی ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے جو خاص ٹولے کیلئے کی گئی ہو۔ بشریٰ بی بی کی 26 ویں آئنی ترمیم کے تحت ہرگز رہائی نہیں ہوئی بلکہ ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔ ہمارے ورکرز اور وزراء پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے جس میں وہ رفتہ رفتہ سرخرو ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں