عوام آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں: عارف سندھیلہ 

Nov 01, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں جو سیاست کا لبادہ اوڑھ کر ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ یہ وقت پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا ہے، قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والوں کی اب قومی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کو قوم نے تین مرتبہ وزیر اعظم بنایا مگر ہر بار ان کی وزارت عظمیٰ کی مدت پوری نہ ہونے دی گئی، انہیں جھوٹے مقدمات میں قید و بند کی صعوبتوں کا شکار کیا گیا اور سیاسی عمل سے دور رکھنے کی خاطر ان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور قانون کا راستہ اختیار کیا، ایک ایک کر کے تمام جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہوئے۔

مزیدخبریں