پاراچنار ٹل شاہراہ بند ‘اشیاء خور و نوش اور دیگر چیزوں کا ذخیرہ ختم‘ سکولز بند 

پاراچنار (این این آئی) پارا چنار ٹل مین شاہراہ ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند، جس وجہ سے اشیاء خورد و نوش، ایل پی جی، فیول، میڈیسن اور دیگر چیزوں کا ذخیرہ ختم ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں تین روز مزید اضافہ کر دیا۔ دوسری طرف روڈ بندش کے خلاف طلباء، مختلف تنظمیں، بلدیاتی نمائندگان، علماء سراپا احتجاج ہیں۔ پاک یوتھ مومنٹ اور دیگر تنظیموں نے آر پی چوک پارا چنار میں دھرنا دے دیا۔ ادھر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو کے مطابق ہسپتالوں میں میڈیسن کی قلت پیدا ہوئی تو علاج نہ ملنے پر 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ای پیپر دی نیشن