اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنگجانی میں قیدی وینز پر حملے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق قیدی وین پر ڈیوٹی پر مامور تین اے ایس آئی سمیت 13 پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے۔ تمام 13 پویس اہلکاروں کی کال ڈیٹا ریکارڈ نکلوا لی گئی۔ معطل پولیس اہلکاروں میں تین اے ایس آئی، پانچ ہیڈ کانسٹیبل اور پانچ کانسٹیبل شامل ہیں۔ ملزمان اور ملاقاتیوں نے اے ٹی سی کورٹ کے گیٹ پر نعرے لگائے۔ بعد میں کچھ فرار قیدی وین کا تعاقب بھی کرتے رہے۔ قیدی وین میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے تمام معاملات پر افسران کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔
سنگجانی حملہ، ڈیوٹی پر مامور 3 اے ایس آئی سمیت 13 اہلکار معطل
Nov 01, 2024