ایڈوانس سٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کر دیا: ایف بی آر 

Nov 01, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس سٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کر دیا گیا۔ ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری، محصولات میں اضافہ کیلئے نیا سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔ جدید سسٹم سے افسروں کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک رسائی ہوگی۔ نئے سسٹم سے شفافیت، انکم، سیلز ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔ سٹاک رجسٹر جدید مینجمنٹ انفارمیشن اور رپورٹنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا۔ نئے سسٹم سے ڈیٹا کی تیز ترین دستیابی ممکن ہو سکے گی۔

مزیدخبریں