لاہور (لیڈی رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی بچوں اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ خصوصی تعلیم کے تمام اداروں کو آن لائن کلاسز کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران شیخ نے ہدایت جاری کی کہ سموگ سے متاثرہ افراد، خاص طور پر سانس، الرجی، اور دل کے مریض بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے "سموگ میٹیگیشن پلان" بھی جاری کیا ہے، جس میں سموگ کے خاتمے کے لیے جامع روڈ میپ اور ٹائم لائن کے ساتھ اہداف تفویض کیے گئے ہیں۔
سموگ: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خصوصی اور بیمار بچوں کو سکول آنے سے روک دیا: مریم اورنگزیب
Nov 01, 2024