راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی اور استحکام سب سے مقدم ہے۔ جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں آئینی استحکام اور بالخصوص صوبہ پنجاب کی ترقی کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔