اسلام آباد (خبر نگار) قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان سے سابق سینئر وزیر بلوچستان و پاکستان مسلم لیگ نون کے سنیئر رہنما میر اظہار خان کھوسہ، چنائے انڈسٹریز کے صدر عبدالرحمن چنائے و دیگر قبائلی عمائدین کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبہ بلوچستان کی سیاسی، سکیورٹی، ترقیاتی صورت حال سمیت درپیش مسائل کے حوالے سے قائم مقام چیئرمین سینٹ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی بہتری اور ملک کی ترقی کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا پاکستان میں فروغ دیکھنے میں آ رہا ہے۔