امریکی صدارتی الیکشن اُردو میں  بھی بیلٹ پیپرز کی فراہمی

Nov 01, 2024

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے تاہم کچھ علاقوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے متعدد خصوصی پولنگ سٹیشنز میں ’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے جس میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ انگریزی نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے۔ اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی وغیرہ اُردو بولتے ہیں۔

مزیدخبریں