بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ، بہنوں کی رہائی سوالیہ نشان: فیصل کنڈی 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے بشریٰ بی بی، بانی چیئرمین کی بہنوں کی رہائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت منظوری اور رہائی سوالیہ نشان ہے۔ این ایف سی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رہائی کے بعد لوگ گھر جاتے ہیں۔ بشریٰ بی بی پشاور آ گئیں اور وہ سیاست کیلئے آئیں تھیں، اس کا کوئی مقصد نہیں تھا۔ اگر سیاست کرنی ہے تو کھل کر کریں، پہلے بھی پنجاب میں فرح گوگی کے ذریعے تقرری و تبادلے سب کے سامنے ہیں۔ پشاور میں تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کیا ہے، دیکھتا ہوں پنجاب سے کتنے لوگ آتے ہیں۔ 27ویں آئینی ترمیم تو ہونی ہے، میڈیا پر خبریں آنی ہے، جسے ہم نے 26ویں ترمیم کی ہے ویسے ہی 27ویں ترمیم بھی پاس کرا لیں گے۔ اس کے بعد جب پارلیمنٹ کو ضروری پڑی تو 28ویں آئینی ترمیم بھی کر لیں گے۔ این ایف سی کے معاملے پر تمام لوگوں اور پارٹیوں کو ایک جگہ جمع کرنا خوش آئند ہے۔ پی ٹی ایم کے مسئلے پر تمام سیاسی پارٹیاں ایک ساتھ اکٹھے ہوئے کیا صوبے کیلئے نہیں ہو سکتا، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق فاٹا کے عوام اب ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ وفاق نے جو دس روپے ہمارے لیے بھیجے کیا ہم پر خرچ ہوئے۔ ان موجودہ قیادت پر عوام کی نظر ہے کہ یہ صوبے کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں۔ صوبے میں قدرتی اور مذہبی سیاحت کے بہت سے مواقع  ہیں، صوبے کی 34 میں سے 26 جامعات کے وی سیز نہیں ہیں۔ عنقریب مزید پانچ سے چھ ماہ میں وی سیز بھی سبکدوش ہو جائیں گے، کوئی بتائے صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں کیوں فعال نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن