اسلام آباد (آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے محمد یاسین کو سیکرٹری تعینات کردیا۔ اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ سیکرٹری محمد یاسین کو21گریڈ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی، محمد یاسین سینئر پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر سپریم کورٹ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کردیا ، چیف جسٹس نیاہم امورانجام دینے کیلئے اپنا نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا۔ نیا رجسٹراربھی سپریم کورٹ میں جلد تعینات کردیا جائے گا،سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد یاسین کوگریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری تعینات کردیا گیا ،سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے محمد یاسین کو سیکرٹری تعینات کر دیا
Nov 01, 2024