اس بار کفن باندھ کر نکلیں گے: علی امین گنڈا پور، طلبہ یونین بحالی کا اعلان 

Nov 01, 2024

پشاور (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس دفعہ ہم فیصلہ کن جنگ کیلئے نکلیں گے۔ اب انقلاب کا وقت بہت جلد آئے گا۔ اس بار کفن باندھ کر نکلیں گے،, ہمارا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، صوبے میں بہت جلد سرمایہ کاری بحال کریں گے۔ صوبے کے وسائل بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے، صوبے کی خود مختاری ضروری ہے ہم نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں۔ طلباء ہمارے ملک کا حصہ ہیں ہم طلباء یونین بحال کریں گے۔

مزیدخبریں