تعلیم و صحت کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،چوہدری جاوید کوثر 

Nov 01, 2024

کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت لوگوں کو تعلیم اور صحت کے بنیادی حق سے محروم کرکے عوام دشمنی میں مصروف ہے تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز صحت کو نجی شعبے کے سپرد کرنے کا مقصد حکومتی بدنیتی نااہلی کھلی ناکامی ہے انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ائینی ذمہ داری ہے مگر پنجاب حکومت اس میں بہتری لانے کی بجائے یہ اس سہولت کو واپس لیکر این جی اوز کے حوالے کر رہی یے یہ حکومتی اقدام ائینی خلاف ورزی ہے۔ یے پنجاب کے حکمران خود کو عوام کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتے عوام نے انہیں ووٹ کے ذریعے مسترد کیا مگر یہ فارم 47 کی آڑ میں اقتدار پر قابض ہو گئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر پنجاب حکومت تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز صحت کو این جی اوز کے سپرد کرنے پر تلی ہوئی ہے تو حکمران اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے پنجاب حکومت بھی کسی این جی او کے سپرد کرکے خود اپنے گھروں کو چلے جائیں۔ 

مزیدخبریں