چکوال(نمائندہ خصوصی)ختم نبوت ایکشن کمیٹی کا اجلاس چھپٹر بازار مھدی پلازہ چکوال شہر میں منعقد ہوا جسمیں چکوال شہر کی تمام مذھبی جماعتوں کے نمائندہ گان اور تاجران نے شرکت کی جسمیں امیر جمیعت اہلسنت والجماعت چکوال صاحبزادہ پیر عبدالقدوس نقشبندی مولانا پیر عبدالحلیم نقشبندی مفتی لقمان شاہ صدر سنی علما کونسل چکوال قاری اسد عرفان امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مفتی محمد معاذ امیر جمیعت علمائے اسلام چکوال ڈاکٹر عبدالسلام نقشبندی حافظ مقصود رھنما مدنی تحریک ضلعی امیر تحریک لبیک مولانا عمر نقشبندی پیر حسنین محمود صاحب مولانا پیر عمر فاروق نقشبندی مولانا ادریس عثمانی انجمن تاجران چھپڑ بازار تصدق شاہ رضوان قیوم شاکر مہدی سابقہ کونسلر عامر زیدی مولانا محمد فیاض فاروقی حافظ رفیع خان ماموند قاری خالد محمود چشتی کے علاوہ دیگر علما اور تاجران نے بہی شرکت کی ،اجلاس میں طے پایا کہ ملعون گستاخ کے کیس کی بھرپور پیروی کی جائے گی اور گستاخ کو کیفرکردار تک پہنچایا جایا گا ،اس سلسلہ میں دس رکنی علما کمیٹی تشکیل دے دی گی جو مکمل اس کیس کی نگرانی کرے گی اور اس حوالے سے وکلا پینل بہی تشکیل دے دیا گیا جنکی مشاورت سے کیس کو آگے بڑھایا جائے گا ،بعدازاں علما اور تاجران نے ڈی سی صاحبہ ڈی ایس پی صاحب سے ملاقات کی اور ایف آئی آر کے حوالے سے اپنے تحفظات پیش کیے متعلقہ افسران نے اس کیس کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور علما کرام کے امن کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔
گستاخ رسول کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، علما کرام
Nov 01, 2024