مندرہ(نامہ نگار)یم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی حق نمائندگی ادا کر کے حلقہ عوام کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں۔مندرہ بھاٹہ روڈ کا ایک کلو میٹر کا حصہ جو عرصہ دراز سے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا تھا کی فوری از سر نو تعمیر شروع کروا کر انہوں نے پورے علاقے کی عوام کے دل جیت لئیے۔ان خیالات کا اظہار سابق چئیرمین یونین کونسل کوری دولال چوہدری محمد رمضان نے روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بی ایچ یو کوری دولال کی اپگریڈیشن سمیت دیگر ترقیاتی کام ًشروع کروانے پر ہر دالعزیز لیڈر عوامی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہم ترین روڈ کا ایک کلو میٹر کا حصہ سخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا ۔راجہ شوکت عزیز بھٹی نے عوامی امنگوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے گذشتہ دنوں افتتاحی تقریب میں روڈ کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا۔افتتاحی تقریب میں راجہ جاوید اخلاص،حاجی مسعود وارثی،عبدالمجید قریشی،عبدالمالک اعوان سمیت مسلم لیگی عہدیداروں،لیگی ورکروں سمیت اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔