دینہ (نامہ نگار ) پولیو ٹیم بی ایچ یو سناٹھہ اپنا پولیو مہم ورک مکمل کر کے آر ایچ سی دینہ آ رہے تھے کہ بائی پاس کے مقام پر 3مسلح ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور سینٹری انسپکٹر انچارج پولیو ٹیم یو سی لدھڑ فتح محمد کو گن پوائنٹ پر قابو کر لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے ان سے سرکاری پولیو ٹیبلٹ ، ذاتی ٹیبلٹ ، موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی ہیلتھ آفیسر دینہ ڈاکٹر ارشاد تونیو اور پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ۔