لیگی کارکنان مایوس نہ ہوں،جلد ریلیف فراہم کرینگے، راجہ حمید ایڈووکیٹ

Nov 01, 2024

بیول(نامہ نگار )مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ لیگی کارکنان مایوس نہ ہوں ریلیف فراہم کرنے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے اس سلسلے میں تحصیل بھر کے کارکنوں کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں پارٹی کے حوالے سے باہمی مشاورت کی جائے گی اور کارکنوں کے مسائل بھی زیر بحث لائے جائیں گے تاکہ تحصیل گوجرخان کے تمام لیگی کارکنوں کے مسائل حل کیے جا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیصر محمود راجہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے چیمبر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نچلی سطح پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جو پروگرام جاری کر رہی ہیں ان کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے اور مسلم لیگی قیادت کی بہترین پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت بھی روز بروز بہتر ہورہی ہیں راجہ حمید ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا تھا لیگی قائدین کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی ہے اور انشاللہ اب جلد ہی  عوام تک اس بہتری کے ثمرات پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں