کینسر ہسپتال کا قیام مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہے،جہانگیر خانزادہ 

حضرو (نمائندہ نوائے وقت)دل کے ہسپتال کے بعد کینسر ہسپتال کا قیام مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہے سابق دور میں نیا پاکستان بنانے والوں نے جہاں ملک کا ستیا ناس کیا وہاں ہی ہسپتالوں میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ان کے دور عوام کو سرکاری ہسپتالوں سے اودیات تک میسر نہیں تھیں مریم نواز مبارکباد کی مستحق ہیں کہ چند ماہ کی حکومت میں ہی عوام کو کئی بڑے منصوبے دے دیے کینسر ہسپتال کا قیام بھی ان کا پنجاب کے عوام کے لیے بڑا کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار جہانگیر خانزادہ نے سابقہ کونسلر ملک صدیق عوان کے بھتیجے ملک ادریس کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ نون تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار بھی موجود تھے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ مریم نواز نے چند ماہ کی حکومت نے کئی بڑے منصوبے شروع کیے کسانوں کے لیے کسان کارڈ غریبوں کے لیے چھتوں کی فراہمی کے علاوہ کئی دیگر منصوبے شروع کیے جب کہ لاہور میں کینسر ہسپتال کا قیام گھر کے بھی انہوں نے اپنے والد اور چچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھایا اب پنجاب کی تمام ہسپتالوں میں عوام کو ہر قسم کی ادویات فری مل رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن