گوجرخان (نامہ نگار) تھانہ جاتلی نے حکومت پنجاب کی ہدایات پر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سیلنڈروں کے استعمال کی روک تھام کے لیے بھرپور مہم چلا رکھی ہے گزشتہ روز چکوال سے آنے والی ٹیوٹا ہائی ایس کو روکا جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ دونوں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں ناقص خستہ حال ایل پی جی گیس سلنڈر نصب ہیں جبکہ گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات بھی نصب نہیں ہیں جس پر جاتلی پولیس نے گاڑیوں کو بند کر دیااور ڈرائیور کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔