حضرو (نمائندہ نوائے وقت)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل حضرو کے زیر اہتمام گیارہویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس 3 نومبر بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعہ اسلامیہ عید گاہ روڈ حضرو میں حضرت مولانا قاری محمد اسماعیل امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل حضرو ، نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کی زیر نگرانی منعقد ہو گی،جے یو آئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کے رکن حضرت مولانا مفتی عبدالواحد قریشی اور جمیعت علمائے اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا حافظ نصیر احمد احرار خصوصی خطاب کریں گے۔جبکہ جے یو آئی ضلع اسلام آباد کے امیر حضرت مولانا اویس عزیز مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مولانا مسعود اختر ضیا نے تمام اہل علاقہ کو شرکت کی دعوت دی ہے۔