فتح جنگ(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سردار سکندر حیات خان مرحوم نے سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کی انھوں نے سیاست کو کاروبار نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت کا حقیقی مشن اختیار کیا ان کا خاندان بر صغیر پاک وہند میں اہمیت کا حامل تھا اس خاندان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے تحریک پاکستان ملکی اور علاقائی سطح پر بے شمار خدمات سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرحوم کے ختم چہلم کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے کیا تعزیتی ریفرنس سے سینئر صحافی سردار سلطان سکندر خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ،پیر سجاد حسین بخاری باغ نیلاب،ملک غلام صفدر نون،ڈاکٹر زبیر یوسف خان،ملک غلام اصغر انجرا،ملک آصف نواز آف بھلوٹ،میجر شکیل افضل خان،سردار عارف خان باہتر،سابق ناظم حاجی عامر مسعود خان،ڈاکٹر معظم علی خان،سردا ر وقار حیدر بوبی خان،سردار برکت علی خان صدکال،قاضی گلزار حسین،قاضی محمد ایوب،بیرسٹر بختیار برکت علی خان صدکال، ملک عمر خان پنڈیگھیب،سردار آصف حیات خان، سردار حبیب انور خان ایڈووکیٹ،حاجی غلام حسن خان پنڈ بریال, سردار حسنات احمد خان بھال سیداں، سردار تیمور جنگ خان نیکا،شمروز خان سنبل،حاجی محمد شفیق، ملک غلام قادر آف حطار ،سردار مشتاق احمد کاک،ملک محمد شفیق،سردار تیمور علی خان ہستال،سردار طارق خان رتوال،سردارحسنات خان بسال،سابق کونسلر حاجی رفیع چھاچھی،ملک محمد سجاد،ایم یعقوب اعوان،حاجی صدر الاسلام،سردار حسنات خان بھال،سردار فاران افضل خان ایڈووکیٹ،ٹھیکیدار قربان حسین،شیخ غلام محبوب،سکندر خان جلالہ تحصیل ٹیکسلا،سابق ناظم سید جعفر سجاد حسین شاہ،سردار مزمل عباس خان، سمیت بڑی تعداد میں سردار سکندر حیات خان مرحوم کے دوست احباب ان کی برادری کی نمایاں شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی ۔
سردار سکندر حیات خان سیاست برائے عبادت کے قائل تھے ،غلام سرور خان
Nov 01, 2024