گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بروٹہ کی نجکاری کیخلاف طلبہ طالبات کی احتجاجی ریلی

کلرسیداں(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بروٹہ (سموٹ)کی نجکاری کیخلاف ننھے طلبہ طالبات اور مقامی لوگوں نے پر امن احتجاجی نکالی اور مدرسہ کی این جی او کے حوالے کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے نجی شعبہ کے سپرد کرنے کے حکومتی فیصلے کی شدید مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔احتجاجی مظاہرے میں سکول کی خواتین معلمات اور والدین نے بھی شرکت کی۔معصوم بچوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری نا منظوری کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر شرکا نے مختصر مارچ بھی کیا اور سکول کی نجکاری کیخلاف نعرے لگائے۔دریں اثنا معززین کی جانب سے سکول میں منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری سکول کو کسی طور پر این جی او کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ہم نے اپنی زمین سرکاری سکول کے نام وقف کی تھی اس کا ہم نے کوئی معاوضہ نہیں لیا ۔

ای پیپر دی نیشن