فتح جنگ(عدیل افضل خان)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر مرحوم سردار سکندر حیات خان عظیم انسان تھے ان کی سماجی اور سیاسی خدمات پر کتابیں لکھی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح جنگ میں سابق صوبائی وزیر سردار سکندر حیات خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان ، اختر حسین بٹ۔سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد مٹھو خان،سینئر صحافی سردار سلطان سکندر خان،ذوالفقار علی ڈھرنال اور مرحوم کے صاحبزادے سردار محمدعلی حیات خان نے خطاب میں شرکا کا خصوصی شکریہ ادا کیا اسٹیج سیکرٹری ملک غلام صابر مسعود تھے جبکہ تعزیتی ریفرنس میں میزبان سردار محمد علی حیات خان کے ساتھ انکے کزن سابق چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع اٹک چوہدری عادل علی خان آ ف حسن ابدال ،سابق ناظم حاجی عامر مسعود خان ،سرداربرکت علی خان صدکال ،سرداروقار حیدر بوبی خان اور وجاہت علی خان نے معاونت کی، گورنر پنجاب نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کا تعلق علاقے کے عظیم خاندان سے تھا ان کے خاندان نے قیام پاکستان سے قبل اور پاکستان بننے کے بعدخدمات سرانجام دیں۔یہ عظیم سپوتوں کا خاندان ہے سردار سکندر حیات خان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بن نظیر بھٹو شہید کے ساتھ جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزارت کے دوران حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے بلکہ ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہی انہوں نے کیا پیپلز پارٹی کے کارکنان کو انتہائی عزت اور احترام اور اہمیت دی آج بھی کارکن ان سے محبت کرتے اور ان کو سنہری الفاظ میں یاد کرتے ہیں وہ غریبوں اور محنت کشوں سے دلی محبت کرتے تھے میں بحیثیت گورنر ان کے خاندان کے لیے ہر وقت حاضر ہوں اور جو بھی ممکن ہو سکا ان کیلئے کروں گا۔اختر حسین بٹ نے کہا کہ فتح جنگ میں جتنے بھی میگا پراجیکٹ بنے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سردار سکندر حیات خان کی وساطت سے بنے انھوں نے سپورٹس سٹیڈیم جو سردار سکندر حیات خان نے اپنے دور وزارت میں بنوایا تھا کا نام سردار سکند ر حیات سپورٹس سٹیڈیم رکھنے کی قرار داد پیش کی جو اجتماع نے متفقہ طور پر منظور کی سینئر صحافی سردا ر سلطان سکندر خان نے کہا کہ سردار سکند ر حیات خان نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے اپنے خاندان کی خدمت کی روایت کو آگے بڑھایاوہ عظیم باپ کے بڑے بیٹے تھے انہوں نے سی پیک ڈھوک سیداں انٹر چینج کا نام سردار سکندر حیات خان کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیاسابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان نے اپنی عوامی خدمات کی بدولت خاندان کو نام مزید بلند کیا ان کی عوامی خدمات کی وجہ سے حلقے کے عوام ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں آج کا اجتماع اس کا بین ثبوت ہے مرحوم کے صاحبزادے محمد علی خان حیات خان نے سردار سکندر حیات خان مرحوم نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں اس موقع پر بریگیڈئر سردار عاصم نواز خان ،بزرگ شخصیت ملک فتح خان آ ف لاوہ این اے آ ر سی اسلام آباد ،حاجی اشتیاق احمد خان ،غلام شبیر مٹھیالوی ،سردارفرحت عباس پھتی خان ،سردارافتخار احمد خان جھنگ ،میجر شکیل افضل خان باہتر ،سابق صدر راولپنڈی بار فیصل خان نیازی ،اسسٹنٹ ٹو گورنر پنجاب سردار محمد علی خان ملال،سجادہ نشین سائیں ملک عاقب علی، سردارعارف علی خان باہتر ،سابق ناظم سردار اویس خان بنگو،سردارعامر خان شہدائے سعداللہ،ملک ثمین خان غریبوال،ملک فتح خان کوٹ فتح خان،حاجی سردار ایوب خان بنگو،سردارظہیر خان کھٹڑ،ماسٹر امتیاز خان بنگو ،ماسٹر منظر خان ،نوشیروان فرید خان قطبال ،ملک غلام قادر آف حطار ،سردارطارق خان قطبال ،ملک جہانگیر خان حطار،پروفیسر محمد اجمل چوہدری ،وجاہت فرحت علی خان،سجاد خان ٹیکسلا،جہانگیر خان ،شیری خان اجوالہ،سردارخرم خان صدکال،سردارعرفان حیدر خان نمبردار صدکال،ملک محمد گرائمر سکول،سرداراسامہ حیات خان اکھوڑی،اختر حسین آ زاد کھوڑ،محمد الطاف اعوان ،ریاض شاہد اعوان کھوڑ ،معروف ٹی وی اینکر سردار صداقت علی خان تاجہ بارہ،ملک غلام حبیب لاسہ،سابق ہیڈ ماسٹر سردار تمکین الٰہی خان،حاجی ابرار احمد خان،ملک نزاکت علی چکڑہ ،رفیق عزیز سمیت کھٹڑ برادری کی سرکردہ شخصیات پیپلز پارٹی کے عہدے داران کارکنان سمیت عمائدین علاقہ میں موجود تھے اختتام پر علامہ مولانا بلال حیدر حسان نے سردار سکند رحیات مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کرائی ۔
ضلع اٹک کی ترقی کیلئے سردار سکندر حیات کی خدمات ناقابل فتاموش ہیں گورنر پنجاب
Nov 01, 2024