مری(بیورو رپورٹ/ نمائندہ خصوصی/نامہ نگار خصوصی)متحدہ ایکشن کمیٹی مری کی کال پر مری شہر میں سیکشن4 کیخلاف مال روڈ پرشٹرڈاون ہڑتال سیکشن فور کو فوری واپس لیاجائے ہمیں اپنی جانیں قربان کردینگے لیکن اپنی جائیدادوں پر قبضہ کی اجازت ہرگز نہیں دینگے،حکومت پنجاب کی طرف سے سیکشن فور اورمری ایکسپریس وے پر جاری آپریشن کے خلاف عوام اور کاروباری تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں،مری کے عوام اورسینکڑوں تاجراحتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے،ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور بھی ڈی سی مری کے دفتر پہنچ گئے اورمتاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ میں پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ میں ضلع مری کے عوام اور اپنے لوگوں کے ساتھ ہوں کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی،اعلیٰ قیادت سے بات کرکے مسائل کوہرصورت حل کیاجائیگا انہوں نے مری انتظامیہ کو ایکسپریس وے پر فوری عمارتوں کوگرانے کاسلسلہ بندکرنے کی ہدایات بھی کی،اس موقع پر ڈی سی مری کے آفس کے باہرپولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔