چکوال(مہران ظفر ملک)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین جمعہ کے روز منڈی بہاالدین میں عہدے کا چارج چھوڑ رہے ہیں جہاں ان کے اعزاز میں عوامی پزیرائی اور الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وہ چکوال میں پیر کے روز باقاعدہ طور پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او آفس اور ضلع چکوال کے تمام تھانوں کو انصاف کا مرکز بنائیں گے کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا قبضہ کے معاملات خود دیکھوں گا ۔