12سالہ لڑکا بکریاں چراتے پہاڑی غار میں گر کر پھنس گیا

کلرسیداں(نامہ نگار) کہوٹہ نرڑھ کے گائوں جمہیتر شریف کے قریب بارہ سالہ بچہ بکریاں چراتے ہوئے پہاڑ میں موجود ایک تنگ سوراخ میں گر کر پھنس گیا اور وہ 26 گھنٹے اس غار میں موجود رہا اس کے لواحقین مقامی افراد پولیس نے بھی رات غار کے باہر کھلے آسمان تلے بسر کی،اگلے روز آپریشن میں ریسکیو 1122,کہوٹہ پولیس اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا ریسکیو ٹیمیں اپنا متعلقہ سامان کندھوں پر اٹھائے کئی کلومیٹر کا پہاڑی سفر پیدل چل کر پہنچیں جہاں نے سب سے پہلے غار میں محصور بچے کو سر پر پہننے کے لیئے ہیلمٹ دیا جس کے بعد سوراخ کے اطراف میں نہایت مہارت سے ڈرلنگ کرکے بچے کو 26 گھنٹوں بعد غار سے بحفاظت نکال لیا جس پر بچے کے لواحقین نے سکھ کا سانس لیا اور مقامی لوگوں نے ریسکیو ٹیموں کی مہارت پر انہیں داد دی۔

ای پیپر دی نیشن