اسلام آباد( خصو صی ر پور ٹ+خبر نگار )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے گذشتہ روز ایک سیمینار اور واک کا انعقاد کیا۔پہلے مرحلے میں یونیورسٹی کے اندر ایک ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے "ہم تمھارے ساتھ ہیں " " کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے" اور سے کیا رشتہ:لااللہ الاللہ "کے لکھے ہوئے بینرز اور پوسٹرز تھامے ہوئے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگارہے تھے۔ریلی کے بعد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، مقررین نے عالمی برادری سمیت انسانی حقوق کے اداروں سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری، شیخ عبدالمتین نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام نے ہمیشہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کی ہے۔ مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے
مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے، شیخ عبدالمتین
Nov 01, 2024