اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل افتخار احمد ٹریفک حادثے میں وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرزمیں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میںانسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی اور سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے جسدخاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا