اسلام آباد(خبر نگار)خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے حکومت، تعلیمی اداروں، صنعت، اقوام متحدہ کے اداروں اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کا قومی پالیسی ڈائیلاگ کیلئے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوا، جس کا موضوع "خوراک کے حق کو یقینی بنانا: پالیسی سازی کے لئے جدت اور فوڈ سسٹم کا فروغ " تھا۔ تقریب گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن (گین) ، نیشنل الائنس فار سیف فوڈ، اسکیلنگ اپ نیوٹریشن موومنٹ اور سن بزنس نیٹ ورک کے تعاون سے منعقد کی گئی تقریب نے پاکستان میں سب کیلئے قابل رسائی، غذائیت سے بھرپور اور پائیدار خوراک کو یقینی بنانے کے لئے جامع، پالیسی پر مبنی حل کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔ پی اے آر سی میں سوشل سائنسز کے ممبر ڈاکٹر غلام صادق آفریدی اور این اے ایس ایف کے چیئرمین رانا اویس خان نے سرکاری اور نجی شعبوں میں کارروائی کے لئے اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان حلال اتھارٹی، پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی کرنے والے مہمان مقررین نے غذائی قلت سے نمٹنے اور پائیدار غذائی تحفظ کے حصول کے لیے فوڈ سسٹم میں جدید منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔
تمام لوگوں تک غذائیت سے بھرپور خوراک کی رسائی کو یقینی بنایا جائے،مقررین
Nov 01, 2024