شہریوں کو قتل اور دیگر کو زخمی کرنے والے مجرموں کو 2/2 مرتبہ عمر قید

Nov 01, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے2 شہریوں کو قتل اور دیگر کو زخمی کرنے والے مجرموں جاوید اور محمد عتیق کو قتل کے جرم میں 2/2 مرتبہ عمر قید اور 5/5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرم جاوید کو اقدام قتل کے جرم میں 10سال قیدسخت اور 5 لاکھ روپے جرمانے جبکہ زخمی کرنے کے جرم میں 10 سال قیدسخت اور دیت کا1/3حصہ کی سزا سنائی گئی، مجرم محمد عتیق کو زخمی کرنے کے جرم میں 20 ہزار روپے ضمان کی سزا سنائی گئی، مجرموں نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 2 شہریوں لال خان اور احمد نواز کو قتل جبکہ 3 شہریوں کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2022 تھانہ چکر ی میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے سزائیں سنائیں۔

مزیدخبریں