شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری،سی پی او

راولپنڈی(پنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سٹی اور سول لائنز سرکل کے افسران سے میٹنگ ہوئی ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول،ایس پی سی آئی اے،ایس ڈی پی او سٹی و سول لائنز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کی شرکت کی سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں سنگین مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور سزا یابی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں جرائم پیشہ عناصرکے خاتمے کے لیے سابقہ ریکارڈ یافتگان کی کڑی نگرانی کی جائے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں تھانوں میں کرایہ داری اور ملازمین کے اندراج کا ریکارڈ مرتب کریں سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں.

ای پیپر دی نیشن