اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسلام آباد کے شہری علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لییسی ڈی اے کے زیر انتظام واٹر اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واٹر اتھارٹی اسلام آباد میں پانی کے بحران کی سٹڈی کرکہ نئے واٹر ریسورسز کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ گزشتہ روز سی ڈی اے نے واٹر اتھارٹی کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس کے مطابق اب اسلام آباد کے شہری علاقوں میں پانی کی فراہمی کی ذمہ داری ایم سی آئی سے لے کر دوبارہ سی ڈی اے کے سپرد کردی گئی ہے اتھارٹی کو اسلام آباد میں موجود شاہدرہ ڈیم، خانپور ڈیم، چراہ اور کرپا ڈیم سے پانی کے سورسز کو بہتر کرنے اور ان سورسز سے پانی کی چوری کی روک تھام کا میکنزم تیار کیا جائے گا واٹر اتھارٹی کو افرادی قوت فراہم کی جائے گی۔
سی ڈی اے کے زیر انتظام واٹر اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
Nov 01, 2024