بیروت(این این آئی)قابض فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے بقاع کے قصبوں یحمو، بدنایل اور بیت صلیبی‘‘ پر کیے گئے تین حملوں میں27 افراد شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سحمرپر قابض فوج حملوں میں11 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے جبکہ بدنائیل پر بمباری میں نو افراد شہید ہوگئے۔ بیت صلیبی پر ایک مکان پر بمباری میں سات افراد شہید ہوئے۔گذشتہ 23 ستمبر سے قابض افواج نے سات اکتوبر 2023ء سے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جس میں لبنان کے بیشتر علاقوں بشمول دارالحکومت بیروت اور کئی دوسرے شہروں پر وسیع پیمانے پر بمباری کی جا رہی ہے۔اس جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 145,000 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں اور 10000 سے زیادہ لاپتہ ہوئے، بڑے پیمانے پر تباہی اور قحط کے درمیان، جس میں درجنوں بچے اور بوڑھے ہلاک ہوئے،دنیا کی بدترین انسانی آفات میں سے ایک ہے۔