کھلی کچہریاں افسران و عملے کی کارکردگی کی آئینہ دار ہیں،آئیسکو چیف

Nov 01, 2024

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) آئیسکو چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان نے روزانہ کی بنیاد پر تمام آپریشن سب ڈویڑنز میں منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ15جولائی2024سے جاری کھلی کچہریوں کے دوران850اووربلنگ،1434خراب میٹرز،7895بجلی خرابی،78خراب ٹرانسفارمرز،2526نئے کنکشن جب کے 20ہزار908متفرق شکایات موصول ہوئیں بروقت اور موقع پر کاروائی کرتے ہوئے33691شکایات میں سے33682شکایات کو حل کر لیا گیا ہے جب کے9زیر التوا شکایات کے فوری حل کیلئے متعلقہ دفاتر کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان نے کہا ہے کہ کھلی کچہریاں افسران و عملے کی کارکردگی کی آئینہ دار ہیں اور انکے باعث ادارے اور معزز صارفین کے مابین اعتماد اور دوستی کا رشتہ قائم ہو رہا ہے اور اس سلسلے کو ہم کامیابی سے جاری رکھیں گے۔ فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے کھلی کچہریوں میں شرکت کرنے والے صارفین کے ساتھ پیشہ ورانہ اور دوستانہ رویہ اختیار کیا جائے مزید ان کے بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ اور پینے کے صاف پانی کا بھی بندوبست کیا جائے۔

مزیدخبریں