اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے سبسٹینس یوز ڈس آرڈر ٹریٹمنٹ (ICQ-SUD) کے معیار پر بین الاقوامی کنسورشیم کی باوقار مہر حاصل کر لی ہے یہ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر قائد سعید کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوااسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی یہ مہر حاصل کرنے والا دنیا کا پانچواں ادارہ بن گیا ہے دیگر میں جوائنٹ کمیشن (USA)، سپرنٹنڈیشیا ڈی سالود (سانتیاگو، چلی)، CARF انٹرنیشنل (USA) اور کیئر کوالٹی کمیشن (انگلینڈ) یہ عالمی پہچان صحت کی سہولیات میں اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے اور خرابیوں سے نبرد آزما ہونے والوں کے لیے محفوظ، موثر بنانے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہو کر، ہمارا مقصد علاج کے معیار کو بلند کرنا اور اسلام آباد میں تمام سہولیات میں صحت کے بہتر نتائج کو فروغ دینا ہے۔