اسلام آباد(انٹرویو:رانا فرحان اسلم)کوپ29کی بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی کے رکن ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی 29ویں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ29) سر سبز دنیا کے ساتھ یکجہتی کے عنوان سے انعقاد پذیر ہو رہی ہے دنیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عالمی رہنما ایک جگہ اکٹھے ہونگے باکو آزرنائیجان میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 29)کی انٹرنیشنل ایڈوائزری کمیٹی کا رکن نامزد ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد سلہری نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکاہے پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پانچویں سب سے زیادہ خطرے میں موجود ملک ہے، جہاں بچے اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیںموجودہ نسل موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا سامنا کرنے والی پہلی نسل ہے ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی آزاد تھنک ٹینک کی حیثیت سے اپنا کا م کر رہا ہے ایس ڈی پی آئی مختلف شعبہ جات میںخدمات سرانجام دے رہا ہے ۔