اسلام آباد(وقار عباسی /وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے سی ڈی اے کیپیٹل ہسپتال کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے آوٹ سورسنگ سے سی ڈی اے کو5ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی منصو بے کے مطابق سی ڈی اے اپنے ملازمین اور ان کے لواحقین کو ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کرے گا جس پر وہ سی ڈی اے ہسپتال سمیت دیگر نجی ہسپتالوں سے بھی علاج کرواسکیں گے سکیم میں سی ڈی اے کے ملازمین و افسران کو ایک ہی کٹیگری میں رکھاجائے گا واضح رہے کہ سی ڈی اے ہسپتال سے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے59ہزار ملازمین، پینشنرز، اور بچے مستفید ہورہے ہیں تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ نے سی ڈی اے کے زیر انتظام چلنے والے کیپیٹل ہسپتال کو بھی آوٹ سورس کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اس ضمن میں اس کا پیپر ورک تیار کرلیا گیا ہے چیئرمین سی ڈی اے نے گزشتہ روز اس حوالے سے نوائے وقت کو بتایا کہ اسلام آباد میں ایک نئے جدید سٹیٹ آف آر ٹ ہستپال کے قیام کے لیے سی ڈی اے کے ہسپتال کو نجی شعبے کو دیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ سی ڈی اے ملازمین کو جدید صحت کی سہولیات کے لیے ہم نے ہیلتھ انشورنس کارڈ کی سکیم تیار کی ہے اور اس ضمن میں معت کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے اور معاملات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت سی ڈی اے کے تمام ملازمین و افسران کو ایک ہی کیٹیگر ی میں سہولیات فراہم کی جائیں گی اور وہ شہر کے اچھے ہسپتالوں سے علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ ہم سی ڈی اے ہسپتال کو بزنس ماڈل پر چلانے کے خواہش مندہیں اور اس سے حاصل ہونیوالی آمدن کو بھی ہیلتھ کی سہولیات پر خرچنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے واضح رہے کہ سی ڈی اے ہرسال قریبا پانچ ارب روپے ہیلتھ کے شعبے کے لیے مختص کرتا ہے اور سی ڈی اے ہسپتال سے ملازمین، سابقہ ملازمین اور ان پر انحصار کرنے والے فیملی ممبرز جن کی تعداد 60ہزار افراد اس ہسپتال سے مستفید ہورہے ہیں
سی ڈی اے کیپیٹل ہسپتال کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
Nov 01, 2024