الیکشن جیتنے کے لئے ٹرمپ کا مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر کاآج متوقع دورہ

امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن کے صدارتی امید وار ڈونلڈٹرمپ امریکہ کی سب سے بڑے مسلمانوں کی آبادی والے شہر ڈیئربورن کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔  ڈیئربورن مشی گن کا سب سے زیادہ عرب اکثریت  والا  سب سے بڑا شہر سمجھا جاتا ہے۔ ایک مقامی کاروباری شخصیت جو ٹرمپ کی میزبانی کریں گےنے کہا کہ سابق صدر کو لبنان میں امن کے لیے آواز اٹھانا چاہیے۔ ڈیٹرائٹ کا بڑا علاقہ ملک میں عرب امریکیوں کی سب سے بڑی تعداد کا گھر ہے، اور ان کی ایک بڑی تعداد ڈیئربورن میں رہتی ہے۔ یہ وہ شہر ہے جسے صدر جو بائیڈن نے 3 سے 1 کے فرق سے جیتا تھا۔ اس میں سیاسی بدامنی دیکھنے میں آئی تھی۔ اسامہ سبلانی نامی ایک مقامی رہ نما کے مطابق نائب صدر کملا ہیرس کمیونٹی میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے سروگیٹس کے ذریعے کام کر رہی ہیں ٹرمپ کا دورہ کسی بھی امیدوار کے لیے پہلا ہو گا۔اس سال کے شروع میں ہیرس نے شہر کے ڈیموکریٹک میئر عبداللہ حمود سے ملاقات کی، لیکن ان کی بات چیت ڈیئربورن سے باہر ہوئی۔ ٹرمپ مہم نے اس دورے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ پروگرام گذشتہ ہفتے مشی گن میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ پچھلے ہفتے ٹرمپ متعدد مقامی مسلمانوں کو اپنے ساتھ والے اسٹیج پر لے گئے۔ پانچ نومبر کو ووٹنگ کی تاریخ سے چار دن پہلے ڈیموکریٹک نائب صدر کملا ہیرس اور سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ سات ریاستوں میں ایک گرما گرم مہم چلا رہے ہیں۔ جمعرات کو وہ ملک کے جنوب مغرب میں واقع نیواڈا اور ایریزونا ریاستوں میں تھے۔ وہ لاطینی امریکیوں کی نسلوں کے ووٹوں کے حصول کے لیے کوشاں ہیں جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن