مستونگ پھر دہشتگردوں کی لپیٹ میں،بچوں اور پولیس اہلکاروں پر بم حملہ،5افرادجاں بحق، 15 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی سکول سول  ہسپتال چوک  میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 5جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر سکول کے بچے شامل ہیں۔بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا   جبکہ دھماکے سے  ایک پولیس   موبائل  بھی تباہ ہو گئی، بم دھماکے میں چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ،دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی۔پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا،  علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں ۔حکومت بلوچستان نے مستونگ میں  سکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز جائے موقع پر موجود ہے ،۔زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی  اور تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ طلب کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن