پاکستان کے صدر آصف علی زرداری دبئی میں حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’صدر آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہو گیا ہے۔اس حادثے کے بعد صدر مملکت کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔بیان کے مطابق ’ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کر دیا اور جو چار ہفتے بعد اتارا جائے گا۔‘ترجمان کے مطابق طبی امداد کے بعد صدر آصف علی زرداری کو ان کے گھر منتقل کیا گیا ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دی گیا ہے۔واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری بدھ کو نجی دورے پر دبئی پہنچے تھے۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 43204 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے