غزہ میں قائم وزارت صحت نے جمعرات کے روز جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ اب تک اسرائیلی فوج نے کم از کم 43204 فلسطینی قتل کر دیے ہیں۔ فلسطینیوں کی یہ ہلاکتیں اسرائیل کی اس بمباری کی پالیسی کے تحت ہیں جس میں وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے ایک سال سے زائد عرصے سے مصروف ہے۔ان قتل کیے گئے فلسطینیوں میں سب سے زیادہ فلسطینی بچے، فلسطینی بچوں کی مائیں اور خواتین ہیں۔وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 41 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ان دنوں شمالی غزہ میں قتل و غارتگری اور تباہی کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔جمعرات کے روز فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے میں غزہ کی پٹی پر 101641 فلسطینی زخمی کیے گئے۔ یہ زخمی اسرائیلی فضائیہ کی بمباری، ٹینکوں کی گولہ باری اور ماہر نشانہ باز اسرائیلی سنائپرز وغیرہ کی مدد سے کیے گئے ہیں۔ تاہم یہ سلسلہ اسرائیلی فوج نے ان دنوں شمالی غزہ میں مزید تیز کر رکھا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 43204 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
Nov 01, 2024 | 12:51