برگر چین سالٹ پاکستان میں جلد کام شروع کر دے گی

Nov 01, 2024 | 13:02

بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین "سالٹ" نے بدھ کے روز پاکستان تک اپنے کام کو وسعت دینے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی سالٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جنوبی ایشیائی ملک میں اپنے صارفین کو "جلد ہی" اعلیٰ معیار کا کھانا فراہم کرے گی۔سالٹ 2005 سے قطر میں قائم شرقِ اوسط کی ایک فاسٹ فوڈ چین ہے۔ یہ واگیو کے گوشت پر مشتمل برگر بنانے میں مہارت رکھتی ہے جو جاپان کے مویشیوں کی نسل سے حاصل کردہ اعلیٰ قسم کا گوشت ہوتا ہے۔ قطر میں مقیم علی احمد بوہندی کی قائم کردہ کمپنی کی قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور ہنگری میں شاخیں ہیں۔"سالٹ دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان! تمام لذت سے بھرپور ذائقوں کے ساتھ سالٹ آ رہا ہے، آپ کی اشتہا کے لیے" برگر چین سالٹ نے "جلد آرہا ہے" کے عنوان سے انسٹاگرام پر ایک تصویری پوسٹ کے ساتھ کہا۔سالٹ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن پاکستانی شہروں میں اپنی شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔برگر چین بیف برگر کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے جن میں برسکیٹ، ٹرفل، سگنیچر، ہک اور اوریجنل سلائیڈرز شامل ہیں۔اس کے چکن برگر میں چیٹو، پائن چکن اور کرسپی چکن سلائیڈرز کے ذائقے شامل ہیں۔

مزیدخبریں