خبردار ہوشیار:جعلی نمبر لیٹ،کالے شیشوں والی گاڑیوں کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی کا حکم

سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر کارروائی کی  ہدایت کی گئی۔چیف سیکریٹری نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی جبکہ کمیونٹی سرویلنس بڑھانے کے لیے محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔امن و امان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے متحرک ہوں۔

ای پیپر دی نیشن