نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، اداکارہ تھانے پہنچ گئیں

پیسوں کے تنازع پر اداکارہ نرگس کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس گزشتہ رات تھانے بھی آئیں لیکن ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی۔اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، نرگس شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔نرگس کے بھائی کے مطابق انسپکٹر ماجد بشیر روانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نرگس کے اہلخانہ کی جانب سے بھی ابھی تک مقدمے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست موصول ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔  

ای پیپر دی نیشن